سوچنا چھوڑ یئے کام
شروع کیجئے
انڈے کو باہر سے توڑا جائے تو اندر پرورش پانے والی
زندگی ختم ہو جاتی ہے جب کہ وہ انڈا اگر اندر سے ٹوٹے تو نئی زندگی جنم لیتی ہے
سوچیے تو کہ ان چند لفظوں میں زندگی کا کس قدر گہرا فلسفہ چھپا ہے یہ بتا رہا ہے
کہ ہر بہترین چیز چھپی ہوئی ہوتی ہے اور وقت آنے پر ظاہر ہوتی ہے یعنی کسی گہرائی
اور اندھیرے میں یا نہ نظر آنے والی جگہ موجود ہوتی ہے اب وہ چاہے ہمت کی صورت ہو
کسی بڑے فیصلے کی شکل میں موجود ہوں یا ہمارے ذہن میں پرورش پاتا کوئی خوبصورت
آئیڈیا ہو۔
یہ سب ہمارے اندر چند انچ کے پیالہ نما سر میں موجود ہے
جس کی قدر اور استعمال کا طریقہ ہم تمام عمر نہیں سیکھ پاتے جنہوں نے اسے استعمال
کرنے کا فن سیکھ لیا انہوں نے دنیا تسخیر کر لی اور جو خود ہی کو نہ جان پائے وہ
بے نام ہی دنیا سے رخصت ہو گئے خود کو پہچان لینا کیسے ممکن ہے سوچ کو عملی جامہ
پہنانے کا حوصلہ کیسے پیدا کیا جائے ڈر کو شکست دے کر جیت کی دنیا میں کیسے داخل
ہوا جائے یہ وہ سوالات ہیں جو زندگی کی مشکلات میں گرے کچھ گھرے یا کچھ گزرنے کی
لگن رکھنے والے ہر دماغ میں گونجتے ہیں جن کا جواب پانے کے لیے سوچ سر کے اندر ہی
ٹکرا ٹکرا کر شام ڈھلے تک ختم ہو جاتی ہے دراصل یہی وہ سوچ ہے جو ہمارے ذہن کے
اندر دروازے پر دستک دے کر مسلسل اسے کھولنے کی کوشش کرتی ہے مگر ہم ہیں کہ خوفزدہ
ہے ناکامی کے خوف میں مبتلا ہو جانے کا ڈر دل میں دبائے اور طعنوں کے خنجر سے زخمی
ہونے کا وہم لیے زندگی کے قیمتی لمحات ضائع کیے جا رہے ہیں اس کو اندر سے بھگانا
کیسے ممکن ہے اور خوف کو مات دے کر کے کامیابی کی دنیا میں پرواز کرنا کیسے ممکن
ہے اس بارے میں امریکا کی مشہور ٹیلی ویژن میز با لکھاری اور موٹیویشنل اسپیکر
میلانی رابنز نے "the 5 second rules"اور
stop saying you are fine" جیسی کتابیں لکھی ہیں
اپنے خوف سے ڈرنے اور کامیابی حاصل کرنے کے بارے میں کی جانے والی ملانے کی تقریر
کاترجمہ قارئین کی نذر ہے مشکلات میں گھرے اپنے بستر پر بیٹھے اگر آپ سوچ رہے ہیں
کہ ایک دن کوئی ایسی جادوئی قوت میرے کمرے میں داخل ہوگئی جو مجھے بستر سے اٹھا کر
کامیابی کی سیڑھیاں چڑھا دے گی تو اسے زیادہ مضحکہ خیز خیال ہو ہی نہیں سکتا اپنے
ارادوں کو پورا کرنے کے لئے کوئی مدد کو آئے گا نہ آپ کو عمل کرنے کے لئے کسی سے
اجازت لینےکی ضرورت ہےاگر آپ کو محسوس ہو رہا ہے کہ آپ جو کچھ کرنے والے ہیں
اس سے آپ کو خوشی ملے گی اور زندگی میں بہتری آئے گی تو عمل کیجئے انتظار کرنے کی
ضرورت نہیں ہے اپنا سارا خود بنے اپنی سوچ پر یقین رکھے بس اتنا جان لیں کہ آپ جو کرنے
والے ہیں اس میں کامیابی ملے گی یا مزید آگے بڑھنے کے لئے تجربہ حاصل ہوگا۔
آپ زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں کوئی بھی کام یا کاروبار یا زندگی کا بڑا فیصلہ اور خدشات آپ کو ایسا کرنے سے روک رہے ہیں یا آپ محض یہ سوچ کر ہمت نہیں کر پا رہے کہ جانے کیا نتیجہ نکلے گا اس خیال کا واحد اور آسان حل سوچنا چھوڑ یئے، کام شروع کیجیے،یہ زندگی کا وہ اصول ہے جس پر آپ جب تک عمل نہیں کرتے تب تک اپنی صلاحیتوں سے واقف نہیں ہو پاتے آپ نے اکثر بڑے اداروں یا اپنی زندگی میں کامیاب لوگوں کو یہ کہتے سنا ہوگا میں نے یہ کام کرنے سے پہلے نہیں سوچا تھا اس قدر کامیابی اور پذیرائی ملے گی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب تک انسان عملا کچھ کر نہیں لیتا تب تک وہ پوری طرح نہیں جان پاتا تھا کہ وہ کیا کچھ کر سکتا ہے کوئی بھی کام پہلی بار مشکل ہوتا ہے یعنی اس کا آغاز کرنا مشکل ہے اس کے بعد وہ نہ صرف آسان ہو جاتا ہے بلکہ خود سے آگے بڑھنے لگتا ہے گاڑی کا انجن ایک بار اسٹارٹ کر دیا جائے تو اس کے بعد آپ کو صرف راستے پر نظر رکھنی ہوتی ہے گاڑی خود سے آگے بڑھتی چلی جاتی ہے آپ کی زندگی کی مثال بھی کچھ ایسی ہی ہے۔
دماغ اور دل سے الگ الگ کام لیں دماغ کو گنتی اور فائدے نقصان کا حساب رکھنے کے لیے استعمال کریں جب کہ فیصلہ لینے میں دل کی آواز سنے سکون سے بیٹھے اور خود سے چندسوال پوچھیں پہلا یہ جو آپ کرنے جا رہے ہیں اس سے کیا آپ کو خوشی ملے گی دوسرا یہ فیصلہ لینے کے بعد آپ کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر ہونے کا موقع ملے گا یا آپ کے راستے میں رکاوٹیں پیدا ہونے لگیں گی تیسرا سوال یہ ہونا چاہیے کہ یہ فیصلہ کرکے آپ خود کو ذہنی طور پر سکون محسوس کر رہے ہیں یا نہیں اگر ان تینوں سوالوں کا جواب ہاں میں ہے تو اس کے بعد عمل کرنے میں دیر مت لگائیں زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے جس چیز کو آپ زندگی میں شامل کرنے لگےہیں اگر وہ آپ کو زندگی میں آگے بڑھنے سے نہیں روک رہی تو اس کا انتخاب غلط نہیں ہوسکتا اپنی سوچ پر دھیان دیجئے یہ آپ کے الفاظ بن جاتے ہیں الفاظ توسوچ سمجھ کر ادا کیجیے یہ آپ کےعمل بن جائیں گے عمل آپکاکردار ہوگا اور کردار ہی منزل بن جائے گا
میلانی رابنز کے مطابق بھی مثبت سوچ کا کامیاب زندگی کا اہم ترین اصول ہے آپ کا ذہن ایک مقناطیس کی مانند ہوتا ہے اگر سوچ مثبت ہوئی تو آگے بڑھنے کے راستے خود بخود مل جائیں گے جبکہ منفی سوچ سامنے موجود راستوں تک نظر نہیں جانے دیتی کامیابی قریب ہو تب بھی آپ اس تک نہیں پہنچ پاتے دن بھر یہ سوچ چنے کے بجائے آپ اتنا کم کما رہے ہیں آپ گھر میں خوش ہیں یا نہیں اور آس پاس موجود لوگ آپ سے محبت کرتے ہیں یا نہیں ان سب کے بجائے جو آپ کے پاس موجود ہے اس پرخوشی محسوس کریں گے سامنےچاہے کتنی ہی مشکلات کیوں نہ آجائیں ہمت اور حوصلہ کبھی نہ ہارے ایک وقت مشکل آتی رہے گی اور پھر اچانک راستہ صاف ہوجائے گا اب جان لیجئے کہ مثبت سوچ اپنا کر ہی آگے بڑھ سکتے ہیں
میلانی رابنزنے زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے5سکندری فارمولا اپنایا جس سے ایک جادو یا ٹرک کہتی ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ زندگی میں کوئی فیصلہ لیتے ہوئے شدید مشکل کا شکار ہیں تو اس فارمولے پر عمل کرے دیکھیں پانچ ایک تک الٹی گنتی گنیں اور سوچیں کہ اس کے بعد آپ اپنے فیصلےکوسنجیدگی سے لیں گے یا نہیں کوشش کر کے دیکھیں اس سے آپ کو خود احساس ہو گا اس پار جانا ہے یا اپنی جگہ کھڑے رہنا ہے خوف صرف ذہن پر حاوی احساس سے بھر کر کچھ نہیں ہے آپ کو ضرورت ہے تو محض اپنے ذہن کو سمجھانے کی کہ ایسی کوئی چیز وجود نہیں رکھتی جس دن آپ خود کو یہ سمجھانے میں کامیاب ہوگئے اس کے بعد کامیاب ہونے سے نہیں روک سکتا کیونکہ کامیابی دراصل ہم اندر کی باہر سے جنگ کا ہی تو نام ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں
اہم اطلاع :- غیر متعلق,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, مصنف ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز مصنف کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔
اگر آپ کے کمپوٹر میں اردو کی بورڈ انسٹال نہیں ہے تو اردو میں تبصرہ کرنے کے لیے ذیل کے اردو ایڈیٹر میں تبصرہ لکھ کر اسے تبصروں کے خانے میں کاپی پیسٹ کرکے شائع کردیں۔