Speech on republic day...
اتوار، 16 جنوری، 2022
Speech on republic day...
بدھ، 5 جنوری، 2022
تدریس کے 35 طریقے
تدریس
کے 35 طریقے
تدریس کے دو پہلو ہیں۔۔
(1) استاذ مرکوز طریقہ
(2) طالب علم مرکوز طریقہ
پہلے استاذ مرکوز طریقہ تدریس کی زیادہ اہمیت تھی؛ لیکن
دور حاضر میں طالب علم مرکوز طریقہ تدریس کو اہمیت حاصل ہے۔ ذیل کی سطروں میں
تدریس کے 35 طریقوں کا تعارف پیش کیا جارہا ہے۔
(1) کہانی طریق تدریس(Story
Telling Method)
اس میں بچوں کو کہانی سناکر معلومات فراہم کی جاتی ہیں، جو
بچوں کی نفسیات سے بہت ہم آہنگ ہوتا ہے۔آئیڈیل شخصیات، سماجی کارکنان، بادشاہوں
اور اخلاقیات پر مشتمل قصے کہانیاں زیادہ موثر ہوتی ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد بچوں
میں ترغیب اور شوق پیدا کرنا ہوتاہے۔ کہانیوں کے لیے ضروری ہے کہ بچوں کی قوت فہم
اور زبان کے مطابق لکھا جائے۔یہ طریقہ بالعموم 6 سال کی عمر کے بچوں کے لیے مفید
ہوتا ہے۔
خصوصیات
(1) کسی چیز پر فوکس کرنا۔
(2) تصورات میں تخلیقیت۔
(3) ذخیرہ الفاظ میں اضافہ۔
(2) متن تدریس طریقہ
(Text Book Method)
اس میں اساتذہ بلند آواز سے کتاب کے متن کو پڑھتے ہیں اور
اہم اہم پوائنٹ کی تشریح کرتے ہیں۔ اس میں طالب علموں کو بھی متن پڑھنے کا موقع
دیا جاتا ہے۔اس کے لیے ضروری ہے کہ متن آسان زبان میں لکھی جائے۔ مضمون کو بچوں
کی عمر کے لحاظ سے عام فہم رکھا جائے۔ کتابت، طباعت اور مشمولات میں ایسی چیزیں
شامل کی جائیں، جو بچوں کے لیے دل کشی اور تفریح کا ذریعہ بنیں۔